ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں اجتماعی عبادت کرنے والے پادری سمیت 7افراد پر پولیس نے کیا کیس درج

بیندور میں اجتماعی عبادت کرنے والے پادری سمیت 7افراد پر پولیس نے کیا کیس درج

Fri, 10 Apr 2020 21:21:14    S.O. News Service

بھٹکل 10/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل کے پڑوسی علاقہ  بیندور میں پولیس نے ناڈا گرام میں واقع سینٹ انتھونی چرچ کے پادری فادر فریڈ مساکرینا اور دیگر چھ افراد کے خلاف چرچ میں اجتماعی عبادت کا اہتمام کرنے پر دفعہ(3) 144کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع اُڈپی کے بیندور تعلقہ کے  ناڈا گاؤں کے پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسرکوشکایت ملی تھی کہ مذکورہ چرچ میں امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماعی عبادت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جب پی ڈی او نے موقع پر پہنچ کر جائز ہ لیا تو پادری اور دیگر 6افراد چرچ میں عبادت کرنے میں مصروف تھے۔پی ڈی او نے اس کی اطلاع بیندور تحصیلدار باسپا پی پجاری اور تعلقہ بیلیف کو دے دی۔ جس کے بعد تحصیلدار اور بیلیف نے پادری اور دیگر افراد کے خلاف لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کا کیس دائر کرنے کے لئے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

 گنگولی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی کو اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
 


Share: